انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف جانا اچھا قدم ہے لیکن اس کے لیے اتافق رائے ضروری ہے . سینئر صحافی ارشاد بھٹہی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان سے بہت خوش ہے اور انہیں بہت پسند کرتی ہے . یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں،40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا،شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ نے آن لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے، ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے، آئندہ انتخابات سی وی ایم سے یوں گے، اوورسیز پاکستانیز آئی ایم ایف سے زیادہ پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کی کوئی شرط بھی نہیں ہے، 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں، اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے، قوم آگے چلے گئی سیاست دان پیچھے چلے گئے ہیں . وفاقی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادارک ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن اب ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑیں گے . جیو ٹی وی کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ میں میزبان کے سوال کہ شیخ رشید کہتے ہیں اگلے انتخابات میں اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ پی ٹی آئی کو پڑیں گے، کیا دعویٰ درست ہے ؟ کے جواب میں سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ صرف شیخ رشید کا دعویٰ نہیں بلکہ جانا پہچانا سچ ہے کہ اگلے الیکشن میں اوور سیز پاکستانیوں کے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو پڑیں گے .
متعلقہ خبریں