خلیج بنگال میں طوفان ’جواد‘ بننے کا امکان ہے: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد‘ کا نام دیا جائے گا، ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان ’جواد‘ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

7 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

20 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

25 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

29 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

33 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

43 mins ago