فنڈز کیلئے ای وی ایم کی شرط ٗ شبلی فراز نے فواد چوہدری کو جھٹلا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ان کی ضروریات پوری کی جائیں، وزیراعظم نے اس کیلئے چار وزراء پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے، الیکشن کمیشن کے ای وی ایم پر بات نہ ماننے پر فنڈز روکنے کی بات کابینہ میں آپس کی عمومی گفتگو تھی اس وقت وزیراعظم نماز پڑھنے گئے تھے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، حکومت کا کام ہے الیکشن کمیشن کو فرائض سرانجام

دینے میں سہولت دے، 2017ء کے الیکشن ایکٹ پر کسی ضمنی الیکشن میں بھی عملدرآمد نہیں ہوا، الیکشن کمیشن دس سال بعد بھی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال میں ناکام ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا، ووٹنگ مشین پر الیکشن کرانے کیلئے کم وقت کی بات غلط ہے، الیکشن کیلئے ہمارے پاس ابھی 23مہینے ہیں، قانون ایسا نہیں ہے کہ کل ہی ایک لاکھ مشینیں تیار کریں، روزانہ 2ہزار الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنائی جاسکتی ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کبھی ای وی ایم کے ذریعہ انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گی، ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ گناہوں پر معافی مانگیں اور صراط مستقیم پر آجائیں، اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چھونے سے بھی انکار کردیا،صدر عارف علوی نے فیملی بزنس کی تقریب کیلئے گورنر ہاؤس کے استعمال پر وضاحت کردی ہے، ن لیگ کا وزیراعظم ہاؤس بزنس ڈیلنگ کرنے کا اڈہ بنا ہوا تھا۔

Recent Posts

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

1 min ago

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

5 mins ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

13 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

26 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

31 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

35 mins ago