نوازشریف حکومت توڑنے کی سازش سے آج پورا ملک باخبر ہو چکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف حکومت توڑنے کی سازش سے آج پورا ملک باخبر ہو چکا ہے۔جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی،آج سارا ملک باخبر ہو چکا ہے۔2018ء کا الیکشن چوری کرکے عوام پر نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا۔
تمام مسائل کا حل آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔ مسلم لیگ نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا تھا۔پاکستان کو درپیش تمام مسائل کی جڑ غیر منتخب حکومت کا مسلط کرنا ہے،2018ء میں موجود حکومت کو کیسے لایا گیا سب کو پتہ ہے۔اگر نوازشریف کا راستہ نہ روکا جاتا تو آج ملک ترقی یافتہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے دورہ کوہستان پر داسو کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن چٹان کی طرح کھڑی ہے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرنے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
کوہستان کے علاقے داسو میں پاکستان مسلم لیگی (ن) کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی آج سارا ملک باخبر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

Recent Posts

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

8 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

11 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

32 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

46 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

59 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

1 hour ago