نواز شریف واپس آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ترجمان نوازشریف محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے۔جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔
یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے۔نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔
عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے۔قبل ازیں سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوںنے کہا کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ ڈالر اس وقت ناقابل یقین 179.50 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں صرف اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ ہم ایک مکمل تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔

Recent Posts

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 min ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

1 min ago

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

5 mins ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

13 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

27 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

31 mins ago