غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈاکٹر شہبازگل اور متعلقہ سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
اس مو قع پر وزیراعظم کو احساس راشن پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 دیے جائیں گے، جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام 15 دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ متعلقہ حکام ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کریانہ اسٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ڈچ فلاسفرکا قول شئیرکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 min ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

9 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

15 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

31 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

46 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

54 mins ago