موسم سرما کا اہم پھل شریفہ جس کےفوائد آپ کو حیران کر دے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کے اس اہم پھل سے سب ہی واقف ہیں مگر صحت کے لئے اس کی افادیت کتنی ہے یہ ہر کوئی نہیں جانتا۔ شریفہ باہر ابھار لئے ہوئے قدرے سخت سبز رنگ کا ہوتا ہے جبکہ اندر سے سفید رنگ کا میٹھا مادہ جو کہ سیاہ بیجوں کے گرد لپٹا ہوتا ہے پکا ہوا پھل نہایت میٹھا اور نرم ہوتا ہے۔
شریفہ کو انگریزی میں کسٹرڈ ایپل کہا جاتا ہے اس کی وجہ اس کا کریمی گودا جسے اکثر چمچ کے ساتھ کھایاجاتا ہے۔ یہ پھل کئی صحت بخش اجزاء جیسے فائبر، وٹامنز اور منرلزسے مالامال ہوتا ہے یہ صحت بکھیرتے اجزاء قوت مدافعت بڑھانے جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے اور آنکھوں اور دل کی صحت کو بر قرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تاہم اس میں کچھ ایسے زہریلے مادے بھی موجود ہو تے ہیں جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر اعصابی نظام کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ

یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور ہونے کی بنا پر جسم کو آزاد رڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جو کئی دائمی بیماریوں جیسے امرض قلب اور کینسرکا سبب بن سکتے ہیں۔
جبکہ ایک مطالعے سے بات سامنے آئی ہے کہ اس پھل کا چھلکا اور گودا دونوں ہی اینٹی آکسیڈینٹس حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں چھلکے میں موجود مرکبات آکسیڈیٹیو نقصان کو روکنے میں موئثر ثابت ہوسکتا ہے۔

مزاج کو بہتر بنائیں

شریفہ وٹامن بی چھ حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے یہ دماغ میں نیورو ٹرانسمیٹر جیسے سیروٹونن اور ڈوپامائن کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے جو آپ کے مزاج کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر یہ وٹامن جسم میں کم ہو تو موڈ کی خرابی آپ کو ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

بینائی بہتر بنائیں

اس میں موجود لیو ٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتا ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اسے غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس مرض سے کسی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھے
اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم دونوں خون کی نالیوں کو سخت اور تنگ ہو نے سے بچاتے ہیں اس طر ح خون کی گردش رواں رہتی ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بچاتی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

1 min ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

24 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

27 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

29 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

43 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago