نئی ٹیلکنالوجی کی بدولت صرف جلد کی رنگت دیکھ کر کولیسٹرول معلوم کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پرجسم میں کولیسٹرول کی پیمائش کے لیے فاقہ کرنا پڑتا ہے اور پھر خون کے ٹیسٹ سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔لیکن اب چینی ماہرین نے ایک بہت ذہین ٹیکنالوجی بنائی ہے جس سے غیرغالب یعنی بائیں ہاتھ سے کولیسٹرول کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اسکینر کی مدد سے کم مستعمل ہاتھ سے یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوسرے ہاتھ کےمقابلے میں قدرتے نرم ہوتا ہے۔
چائنیز اکیڈمی برائے سائنس اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر سوچا ہے کہ انسانی جلد سے منعکس اور منتشر ہونے والی روشنی سے ہم کولیسٹرول کا اندازہ لگاسکتےہیں۔
سب سے پہلے ہاتھ کے ہموار حصے کو اسپرٹ یا الکحل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پہلی آزمائش لی جاتی ہے۔ اس کے لیے ایک گول چھلا بنایا گیا ہے جس کی پشت پر لگی گوند سے وہ ہاتھ پر چپک جاتا ہے۔ اب چھلے (رِنگ) والے ہاتھ کو اسکینر پر رکھ کر اسکیننگ کی ریڈنگ لی جاتی ہے۔ اس طرح ہاتھ سے ٹکراکر منتشرہونے والی روشنی کو پوری طرح سے پڑھا جاتا ہے۔
اب دوسرے مرحلے میں اسی چھلے کے اندر ایک رنگدار کیمیکل لگایا جاتا ہے اور دوبارہ اسکینر پر ہاتھ رکھا جاتا ہے۔ اس طرح رنگ کے ساتھ اور رنگ کے بغیر دوطرح کی پیمائشیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر جلد میں موجود کولیسٹرول کی معمولی مقدار بھی ہاتھ پر نمودار ہوجاتی ہے جسے نوٹ کرلیا جاتا ہے۔ اس طرح بہت درست انداز سے کولیسٹرول کی مقدار معلوم کرلی گئی۔
دوسرے مرحلے میں اسکین ٹیسٹ کا موازنہ خون کے ٹیسٹ سےکیا گیا تو دونوں میں بہت معمولی فرق سامنے آیا اور یوں اس ٹیکنالوجی کے مفید ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔تاہم چینی ماہرین نے کہا ہے کہ اس پر مزید تجربات کئے جائیں گے۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

4 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

12 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

21 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

35 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago