پروگرام اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے . جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے . نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں . یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں . محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے . نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے . جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف لندن میں جب اپنے کمرے سے ڈرائنگ روم میں جاتے ہیں تو ہمیں واٹس ایپ پر اسی وقت پتہ چل جاتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے ہم اس کے پیچھے پیچھے ہوں گے . ہم مجرم کے پیچھے لگے رہتے ہیں کہ یہ کب ہمارے ہاتھ میں آئے گا .
جبکہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں . عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا . یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے . . .نواز شریف ملک واپس آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے . . . محمد زبیر @MalickViews@pmln_org @PPP_Org @PTIofficial@SajjadBhatti #PTIGovernment @humnewspakistan pic.twitter.com/WzYIGm5UkC
— Breaking Point with Malick (@BPTWithMalick) December 1, 2021