خاندان کی کفالت کرنے کے لیے فوڈ پانڈا میں ڈیلیوری بوائے کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر کے گھر کھانے کی ڈیلیوری دینے گیا . جب ڈیلیوری بوائے نے معظم کھوکھر سے بل کا مطالبہ کیا تو وہ طیش میں آیا اور الطاف کی دائیں ٹانگ میں گولی مار دی . ڈاکٹرز کے مطابق الطاف حسین کی دائیں ٹانگ کا گھٹنا گولی لگنے سے متاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سےواقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے . دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میںروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے . ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس باقاعدگی سے شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں . آج کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی . بزرگ،خواتین سمیت24 شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنزکواپنے مسائل سے آگاہ کیا . احسن یونس نے متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے . تھانوں میں آئے شہریوں کی درخواستوں پر فوری کاروائیاں عمل میں لائیں . تھانوں میں زیرالتواء درخواستوں پر مقدمات درج کئے جائیں . پولیس افسران شہریوں کی درخواستوں پر شنوائی کیلئے شام 04تا06 بجے تھانوں ،دفاتر میں موجود رہیں . 16 پولیس افسران بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے روبروپیش ہوئے . احسن یونس نے اہلکاروں کی درخواستوں پر مناسب حکم صادر کئے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) آرڈر کا بل مانگنے پر آن لائن کھانا ڈیلیور کرنے والے نوجوان کو گولی مار دی گئی . سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ الطاف حسین جو چوبرچی کا رہائشی ہے، آن لائن آرڈر کرنے والوں کو کھانا فراہم کرتا ہے .
متعلقہ خبریں