اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیا تحقیقات کے بعد شک پیدا ہو گیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے عمومی طور مطمئن نہیں ہوتے،ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل جاتی ہے۔آج بھی ایک انوکھی ریلیف ملی ہوئی ہے ، ایک مجرم ہے سزا یافتہ ہے لیکن لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کو عدالت میں پیش کرکے درست ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ان پیمانوں پر پورا اترتی ہے۔سپریم کورٹ قانون شہادت سے متعلق وضاحت کر چکی ہے،آڈیو کلپ پیش کرنے والے کو قانونی شہادت پر پورا اترنا ہو گا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں ، اس میں اس طرح ثبوت دینے کو تیار نہیں تھے لیکن انہوں نے راہ فرار اختیار کیا۔

قبل ازیں سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ سابق چیف جسٹس کی جو آڈیو لائی ہے اس میں الفاظ کو جوڑا گیا ہے۔ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی ۔جب ثاقب نثار تقریر کر رہے تھے تو سامنے لوگ بھی بیٹھے تھے، ان کی وہی تقریر وہی لہجہ اب آڈیو ٹیپ کی صورت میں لایا گیا ہے۔ میں اتنا تجربہ کار نہیں کہ اس ویڈیو کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں بتاؤں۔انہوں نے کہا مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کانفرنس میں تقریر نہیں کرنی چاہئیے تھی۔پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔

Recent Posts

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

5 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

9 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

15 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

49 mins ago

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

1 hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

1 hour ago