واٹس ایپ نے 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کردیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت اکتوبر میں 20 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے . کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے رواں سال اکتوبر میں 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے، واٹس ایپ کو اکتوبر میں 500 بھارتی اکاؤنٹس کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھی .

اس حوالے سے واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہمارے 400 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں جبکہ واٹس ایپ نے صارفین کی شکایات کے حوالے سے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے . واٹس ایپ کے مقدمے کے جواب میں بھارتی حکومت نے ان پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے . واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے متعلق بنائے گئے قوانین غیر آئینی و غیر قانونی ہیں . واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس نئے قواعد کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا جس کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں کی بھارتی حکومت سے شدید لڑائیاں ہوئیں . بھارت میں اس نئے قوانین کا اطلاق رواں سال مئی میں ہوا ہے جبکہ ان قوانین کے بعد بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور صارفین کی پرائیویسی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے . رپورٹ کے مطابق اس نئے قواعد کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بدولت انٹرنیٹ پر موجود بہت سا ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں . دوسری جانب بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ ان قوانین کا مقصد غلط معلومات سے متعلق پھیلاوں کو روکنا ہے . . .

متعلقہ خبریں