شوہر کی بیوی کو موٹرسائیکل سکھانے کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ) ایسے وقت میں جب ہمیں ہر وقت ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں خواتین کو گھروں سے باہر کام کرنے کے لیے نہیں نکلنے دیا جا رہا، گھروں میں خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے،ایسے میں یہ احساس انتہائی حیرانگیز محسوس ہوتا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی کو موٹرسائیکل چلانے کی ترغیب دے رہا ہے۔حال ہی میں ایک کسی صارف نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں شوہر کو اپنی اہلیہ کو موٹرسائیکل چلانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو آتے ساتھ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر ہمارے معاشرے میں خاتون کا موٹرسائیکل چلانا ابھی بھی کچھ طبقات میں غیر مناسب مانا جاتا ہے۔لڑکیوں کا بے باکی سے سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانا اکثر لوگوں کو خاصا ناگوار گزرتا ہے۔

حال ہی میں گھوٹکی سے ایک بیٹی کی والد کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

قبائلی روایات نظر انداز کرکے بوڑھے والد کی ذمہ داری اٹھانے والی لڑکی دیگر کے لیے بھی مثال بن گئی تھی۔بالائی سندھ قبائلی جھگڑوں اور تنازعات کی وجہ سے مشہور ہے لیکن گاؤں ابراہیم شر کی 15 سالہ فرزانہ شر میں ہمت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے قبائلی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے بوڑھے والد کے کاموں کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی اور دیگر خواتین کو بھی پیغام دیا کہ اب وقت آ گیا ہے خواتین اپنے پاؤں پر خود کھڑی ہوں۔
15 سالہ فرزانہ کی تصویر سامنے آئی تو صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا بلکہ والد کی بھی تعریف کی جنہوں نے اس تنگ زدہ ماحول میں اپنی بیٹی کو موٹرسائیکل سکھانے کی اجازت دی۔ایسے ہی اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے،وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر شوہر کو اپنی بیوی کو موٹرسائیکل سکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں تین بچوں کو موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے،بظاہر بچوں کو بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج کی سب سے اچھی چیز دیکھی۔ ایک شوہر اپنی بیوی کو موٹرسائیکل چلانے کا طریقہ سکھا رہا تھا جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے اپنی ماں کی خوشی منا رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

49 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

1 hour ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago