آڈیو کلپ سن چکا،شہباز گل کا مریم نواز کی نئی آڈیو لیک ہونے کا اشارہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نئی آڈیو کی موجودگی اور لیک ہونے کا اشارہ دے دیا . نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل نے بتایا کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے پاس ہے، وہ اپنی مرضی سے اسے ریلیز کردیں گے .

انہوں نے کہا کہ میں آڈیو کلپ سن چکا ہوں، اسی خدشے کے پیش نظر شاہد خاقان عباسی پریشان ہیں اور وہ اسی عالم میں پریس کانفرنس کررہے . .

متعلقہ خبریں