کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی شخص سے رعایت نہ برتی جائے، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے،سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے پی اے سی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق تمام معاملہ بیورو کریسی پر ڈال دیا۔ارکان کا کہناتھا بیوروکریسی کرپشن

کے معاملات پر سنجیدہ نہیں، جتنے کرپشن کے معاملات ہائی لائٹ کرتے بیوروکریسی دبا دیتی ہے۔تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزرتی ہیں۔ ارکان نے کہا معاملات نیب کو بھجواتے وہاں بھی کرپشن کیسز پر کوئی بڑا قدم سامنے نہیں آتا۔ ذرائع کے مطابق ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔ دوران ملاقات اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا آپ سب سینیر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے۔ سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے۔موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں۔کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، وزیراعظم نے کہا جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں۔ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں۔ وز یر اعظم نے ارکان کو ہدایت کی کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔ ذرائع کے مطابق پی اے سی اجلاس میں وزرا ء سے متعلق بیان والا معاملہ ڈسکس نہ ہوا۔ریاض فتیانہ نے پی اے سی میں اپنی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔وزیراعظم ریاض فتیانہ کی بطور ممبر پی اے سی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

20 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

31 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

35 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

38 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago