حکمران اوراُنہیں لانے والے نوازشریف اوراسحاق ڈار سے معافی مانگ کرخوداُنہیں واپس لے آئیں، چوہدری شیر علی نے مارچ کو عام انتخابات کا عندیہ دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلعی کنوینر چوہدری شیرعلی نے کہاہے کہ رواں ماہ میں عوام کوسیاسی تبدیلی کی خوشخبری ملے گی مارچ2022 میں عام انتخابات ہوں گے، سواتین سال میں مہنگائی سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اب وہ 4-5روزبعدآئی ایم ایف کی شرائط پرآنے والے منی بجٹ میں روٹی سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ حکمران اوراُنہیں لانے والے میاں نوازشریف اوراسحاق ڈار سے معافی مانگ کرخوداُنہیں واپس لے آئیں معاشی استحکام اورعوام کی خوشحالی کے لئے اس کے علاوہ دوسراکوئی آپشن نہیں۔اسحاق ڈارنے ڈالرکو176سے120روپے تک لانے کاوعدہ کردیاہے۔ڈالرکی

نیچے لائے بغیرمہنگائی کانیچے آناممکن نہیں۔ مہنگائی سے عوام توکیاخودحکو متی ارکان بھی پریشان ہیں جوخودکوعوام کے پاس جانے کے قابل نہیں سمجھ رہے۔حکمران گیس فراہم کرنے کی بجائے عوام کوسلنڈراستعمال کرنے کامشورہ دے رہے ہیں کل روٹی کی بجائے رس کھانے کابھی مشورہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میں اسلام نگرسیدظفرعلی شاہ چوک میں مہنگائی کے خلاف منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری شیرعلی اپنے گھرسے بڑے قافلے کے ساتھ جبکہ اسراراحمدمنے خان اورمیاں طاہرجمیل بھی بڑے قافلوں سمیت اُن کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے۔ راستوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ چوہدری شیرعلی اپنے ”ہاتھوں کے معروف اورمخصوص“اندازمیں اشارے بھی کرتے رہے۔جبکہ چیئرمین یونین کونسل شیخ ناصرشاہین،عارف سوتروالا،حاجی ارشدانصاری،ارشدناز اوردیگرنے اپنی قیادت میں ریلیوں کی شکل میں شرکت کی۔ثاقب ٹوانہ کے گھرسے ریاض شاہدچوک تک ہزاروں لوگوں کی جلسہ گاہ میں موجودگی کودیکھ کرچوہدری شیرعلی نے خوشی سے بھنگڑابھی ڈالا اور علی بلال شاہ سے گلہ شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ اُنہیں یہ جلسہ دھوبی گھاٹ میں کرناچاہئے تھا۔مجھے نہیں معلوم تھاکہ مہنگائی سے پریشان ہزاروں لوگ گھروں سے باہرنکل آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماپی پی111سے ٹکٹ ہولڈراسراراحمدمنے خان نے کہاکہ میاں نوازشریف نے لندن اورمریم نوازنے عوامی حقوق،آئین اورجمہوریت کے استحکام کے لئے جوجدوجہدکی ہے اس کے نتیجہ میں آج ایک فیصدلوگ بھی حکومت کے ساتھ نہیں ہرگلی محلہ سے نفرت کااظہارکیاجارہاہے۔رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہرجمیل نے کہاکہ موجودہ حکومت میں عوام گھرچلانے سے جبکہ وزیراعظم ملک چلانے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔میاں نوازشریف آنے والے ہیں اُن کی قیادت میں عوام عام الیکشن میں پی ٹی آئی کو بلے سمیت بھگائیں گے۔ اب توپی ٹی آئی میں شامل لوگ بھی اپنے سیاسی مستقبل کے لئے نئے سیاسی راستے تلاش کررہے ہیں۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

11 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

22 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

26 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

28 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago