مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمے کے باعث آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں۔چند ماہ قبل لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی تھیں، مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کر سکیں تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ

سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔دوسری طرف مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کی رخصتی اور ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں، سیف الرحمان اور مریم نواز کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامہ بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لیکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے۔سیف الرحمان خان، کیپٹن صفدر، مریم نواز، جنید صفدر سمیت مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

8 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

12 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

22 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

42 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

48 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

50 mins ago