اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف اور سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مہنگائی، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر مشاورت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے قومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہبازشریف اور مصطفیٰ کمال نے ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق بھی حکومتی اقدامات پر مشاورت کی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، حکومت چل نہیں رہی جبکہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنا دیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی۔

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں صدرن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا ،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

4 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

13 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

22 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

41 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

53 mins ago