اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہیوی ٹریفک نہیں چل سکے گی۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرکے پلاسٹک کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت تجرباتی طور پر اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، پلاسٹک کو جلانے کی بجائے سڑک کے میٹریل میں مکس کردیا جاتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مفت اور سب کیلئے ہوگی، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز بھی استعمال کرسکیں گے، ٹیسٹنگ کے بعد میٹریل کو ہیوی روڈ کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے طور پر ایف نائن پارک میں تین سو میٹر کا ٹکرا پلاسٹک میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔ فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہوی ٹریفک نہیں چل سکے گی، اس عمل کو ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں گزارنے کے بعد ہی ہیوی ٹریفک کیلئے بنایا جائے گا۔ سی ڈی اے اور سڑکوں کی تعمیر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ عام روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوگی، یہ سڑک واٹرپروف ہوگی اور عام سڑک کی نسبت اخراجات آدھے سے بھی کم ہوں گے۔

Recent Posts

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

10 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

31 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

36 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

39 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

43 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago