ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری ، وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے . وزیراعظم نے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دے دی .

وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے . ملاقات میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا . ملک بھر میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا . ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے چاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا . ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے . وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی . لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے . سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں . عثمان ڈار کا کہناہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کیلئے کیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں . ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائیگا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کو عالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمہ داری لے گی . . .

متعلقہ خبریں