مریم نواز کے 15 دن کے لیے سیاست سے دوری کی وجوہات کچھ اور ہیں

لودھراں(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی مصروفیات کے باعث 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔تاہم مریم نواز کی کچھ دنوں کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کی کچھ اور وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
آن لائن ویب ’سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے‘ کے کچھ صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز آڈیو سکینڈل میں سبکی کے بعد وقتی طور پر سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کی ہے کہ جب کہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے آڈیو ٹپس کا اعتراف کر لیا تھا جس میں وہ کچھ چینلز کو اشتہارات روکنے کا کہہ رہی ہیں جب کہ ایک آڈیو میں وی ٹی مالکان سے بات کرتی نظر آئیں۔

ان آڈیوز کے لیک ہونے کے بعد مریم نواز بیک فٹ پر چلی گئیں۔ مطابق بعض تجزیہ کاروں نے مریم نواز کی خاموشی پر کسی ڈیل کی جانب اشارہ کیا۔ان کے مطابق جب مریم نواز خاموشی ہوتی ہیں تو اندر کھاتے ڈیل ہو رہی ہوتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے اس وقت شہباز شریف بھی آئندہ حکومت کے لیے ڈیل کر رہے ہیں اور مختلف ملاقاتیں کر رہے ہیں جس کے لیے مریم نواز کا خاموش رہنا اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

16 mins ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

20 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

24 mins ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

34 mins ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

48 mins ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

54 mins ago