اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

(قدرت روزنامہ)اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی . وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر دو رکنی بینچ کی سماعت ہوئی .

اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا . اعظم سواتی نے اپنے معافی نامہ میں کہا کہ ان کے الفاظ سے الیکشن کمیشن کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں، الیکشن کمیشن کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، کبھی الیکشن کمیشن کو متنازعہ کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا . دوران سماعت بنچ نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ اعظم سواتی آج یہاں نہیں ہیں، انہیں ایمرجنسی میں کوئٹہ جانا پڑ گیا، اس لئے میں پیش ہوا ہوں، آج پیش نہ ہونے کی استثنی کی درخواست دے دی ہے . شاہ محمد جتوئی نے کہاکہ اعظم سواتی کو توہین عدالت کیس میں بلایا، گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے . واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں