(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ معاملات کو ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈٰیشن کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ رمیز راجہ معاملات میں سست روی پر سخت ناخوش ہیں جبکہ اس حوالے سے روزنہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی جو تاخیر سے اب 15 دسمبر کو ہونے کو ہونے تجویز ہے جبکہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اب مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد ری ٹینشن اور ری ٹریڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے ساتھویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور میں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…