موسم سرما کے لحاظ سے طاقت بڑھانے والے چند مشروبات

(قدرت روزنامہ)موسم سرما میں انسان قدرتی طور پر خود کو بہت تھکا ہوا، دنیا سے بیزار اور سست محسوس کرتا ہے۔

ایسے میں انسان کی جسمانی طاقت بھی کم ہونے لگتی ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کی کمی شامل ہوتی ہے۔

لیکن چند چیزوں کا استعمال ہماری تھکاوٹ اور سستی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ کا چاک و چوبند کردیتا ہے۔

انہیں ہم طاقت بڑھانے والے مشروبات بھی کہہ سکتے ہیں جبکہ انہیں عام زنان میں (immunity booster drinks) کہا جاتا ہے۔

ان مشروبات کی فہرست کافی لمبی ہے لیکن ہم آپ کو وہ مشروبات تجویز کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔

1۔ وٹامن سی کے حامل پھلوں کا جوس:
موسم سرما میں انسانی جسم کو وٹامن سی کی اشد ضرورت ہوتی کیونکہ یہ وٹامن انسان کو تازہ دم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

نارنجی، چکوترراو موسمبی وغیرہ انسانی جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

2۔ ٹماٹر کا جوس:
ٹماٹر چونکہ ہر گھر میں کھانا بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔

اس کا شمار پھلوں اور سبزیوں دونوں میں کیا جاتا ہے اور اس کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو درکار غذائیت فراہم کرتی ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن اے، بی، سی اور اسکے علاوہ پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے۔

3۔ چقندر، گاجر اور سیب کا مشروب:
چقندر، گاجر اور سیب کو ایک ساتھ کاٹ کر ان سب کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو طاقت کے ساتھ ساتھ مکمل غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس مشروب سے حاصل ہونے والے وٹامنز میں وٹامن اے، بی اور سی شامل ہیں جبکہ جسم کو پوٹاشیم بھی ملتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تمام مشروبات ناصرف غذائیت اور طاقت فراہم کریں گے بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago