شہباز شریف ان ایکشن، فاروق ستار سے ملاقات کرینگے

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر متحرک ہوگئے . ذرائع کے مطابق سینئیر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے .

دونوں رہنماؤں کی جانب سے الیکشن ریفارمز،مہنگائی کی ابتر صورتحال اور حکومت مخالف لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا . پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ شہباز شریف اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی آج تین بجے ملاقات ہوگی . انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر فاروق ستار ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے . واضح رہےکہ اس سے قبل شہباز شریف نے مصطفیٰ کمال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا . اس سے قبل تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول تیار ہوجائیں ہم پورے سندھ میں مہم چلائیں گے . انہوں نے کہا کہ سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے نااہل میئر کو لانا  چاہتے ہیں، ستر سے پچھتر کروڑ روپے لگا کر پیپلز پارٹی میئر لائے گی اور توقع کررہے تھے، بلاول زرداری خوف سے باہر نکل کر شیر کے طرح مقابلہ کریں گے . پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ یہ گیدڑ ہیں اور گیدڑ چھپ کر مقابلہ کرتے ہیں، مقامی حکومت سے صحت اور تعلیم کا نظام بھی لے لیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں