شہباز شریف ان ایکشن، فاروق ستار سے ملاقات کرینگے

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سینئیر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے الیکشن ریفارمز،مہنگائی کی ابتر صورتحال اور حکومت مخالف لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ شہباز شریف اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی آج تین بجے ملاقات ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر فاروق ستار ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل شہباز شریف نے مصطفیٰ کمال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔

اس سے قبل تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول تیار ہوجائیں ہم پورے سندھ میں مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے نااہل میئر کو لانا  چاہتے ہیں، ستر سے پچھتر کروڑ روپے لگا کر پیپلز پارٹی میئر لائے گی اور توقع کررہے تھے، بلاول زرداری خوف سے باہر نکل کر شیر کے طرح مقابلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ یہ گیدڑ ہیں اور گیدڑ چھپ کر مقابلہ کرتے ہیں، مقامی حکومت سے صحت اور تعلیم کا نظام بھی لے لیا گیا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago