خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں . وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی صفت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے .

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں اور ہماری حکومت خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ ہے . انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ہم نے وزیر اعلیٰ بنتے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پہلی تقریب افراد باہم معذوری کے لیے منعقد کی . خیال رہے کہ معذور اشخاص کو ’خصوصی افراد‘ بھی کہا جاتا ہے،ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا . اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے . عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے ایک ارب سے زائد افراد (آبادی کا 15فیصد) معذوری کی کسی نہ کسی شکل کا سامنا کرتے ہیں، 80فیصد معذور افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے . . .

متعلقہ خبریں