خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی صفت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں اور ہماری حکومت خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ہم نے وزیر اعلیٰ بنتے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پہلی تقریب افراد باہم معذوری کے لیے منعقد کی۔

خیال رہے کہ معذور اشخاص کو ’خصوصی افراد‘ بھی کہا جاتا ہے،ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔

اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے ایک ارب سے زائد افراد (آبادی کا 15فیصد) معذوری کی کسی نہ کسی شکل کا سامنا کرتے ہیں، 80فیصد معذور افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

2 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

10 mins ago

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

26 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

37 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

55 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago