ہم چین کے کسٹمر ہیں . چین یہاں سے پیسہ بناتا ہے . امریکا کے ساتھ پاکستان کا نیچرل الائسنس ہے . انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ری لیشن شپ رکھنا چین کے مفاد میں ہے . امریکا سے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں . امریکی صدر اور عمران خان کی کال ہونی چاہئیے . قبل ازیں طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان کے سال 2022 میں دورہ امریکا کا امکان ظاہر کیا . انہوں نے سماء نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا روابط عنقریب بڑھیں گے اور تعلقات کی سطح بہتر ہو گی . طاہر جاوید نے مزید کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ اور سکیورٹی فورسز کے متواتر رابطے رہتے ہیں اور نئے سال میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا دیکھ رہا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ہونے والی ورچوئل سرگرمیوں میں پاکستان شامل رہتا ہے . وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھی اوور سیز پاکستانیوں کے بل پر بات ہوئی ہے . انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا امریکا میں سراہا جا رہا ہے اور اوور سیز پاکستانیوں کی خوشی کے لیے ووٹنگ کا عمل آسان تر بنانا ضروری قرار دیا جائے . طاہر جاوید نے کہا کہ گھر بیٹھ کر ووٹنگ اور میل ان بیلٹ کی سہولت دینا ہو گی . جب جماعتوں کو اوورسیز پاکستانیوں کی قوت فیصلہ پر اعتماد کرنا ہو گا . انہوں نے کہا وزیراعظم کا ‘ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کا جملہ ہم وطنوں کے لیے تھا اور اب وقت اور موقع گرز چکا ہے اور اس جملے پر اب کسی کی توجہ نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں شرکت اور عمران خان کو بھرپور تقریر کرنی چاہئیے . چین کا اس میں ناراض ہونا بنتا نہیں کیونکہ چین میں جمہوریت ہے ہی نہیں .
متعلقہ خبریں