اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بچہ گود لینے کے لیے دوسری شادی کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی۔گزشتہ ماہ حدیقہ کیانی نے ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی دونوں طلاقوں کے بارے میں کُھل کر بات کی تھی۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے کافی عرصے تک شادی نہیں کی تھی لیکن اس عرصے کے دوران میری زندگی میں ایک شخص تھا جو کہ مجھ سے کافی فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی میرے ساتھ تھا۔‘
گلوکارہ نے کہا کہ ’میں پہلی طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی تو میں نے اس شخص سے یہ بات کی جس پر انہوں نے مجھے بچہ گود لینے کا مشورہ دیا کیونکہ میری خواہش تھی کہ میں ماں بنوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی تھی کہ میں جس بچے کو گود لوں اُسے والد کا نام دوں اور دیگر والدین کی طرح اُس کی پرورش کروں یعنی اُس بچے کو ماں اور باپ دونوں کا پیار ملے۔‘حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’میں نے اکتوبر میں بچے کو گود لیا لیکن اُس کی کاغذاتی کارروائی باقی تھی جس کے لیے مجھے جلدی دوسری شادی کرنی پڑی تاکہ بچے کو والد کا نام مل سکے۔‘
گلوکارہ نے کہا کہ ’میں نے دسمبر میں فون پر گھروالوں کی موجودگی میں اُس شخص سے نکاح کیا کیونکہ وہ انگلینڈ میں مقیم تھے۔‘حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ’میری دوسری شادی کے بعد میری والدہ کو فالج ہوگیا اور میں اپنے شوہر کے پاس انگلینڈ نہیں جاسکی کیونکہ مجھے والدہ کی دیکھ بھال کرنی تھی۔‘حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’اس طرح شادی کے صرف دو ماہ بعد یعنی فروری میں مجھے دوسری طلاق ہوگئی۔‘گلوکارہ نے کہا کہ ’اُس دن کے بعد سے، میں اکیلے اپنے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کررہی ہوں اور میں ناصرف خوش ہوتی ہوں بلکہ خود کو مضبوط خاتون بھی سمجھتی ہوں۔‘خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کے بیٹے کا نام نادِ علی ہے جوکہ اُنہوں نے گود لیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…