سعودیہ میں اومی کرون کیس رپورٹ ہونے پر حرمین شریفین انتظامیہ کا اہم فیصلہ

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس ضمن میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ زائرین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات شامل ہے ، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف سعودی حکام نے مملکت میں کورونا وائرس کا پہلا اومی کرون ویریئنٹ کیس ریکارڈ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا کیو ں کہ شمالی افریقی ملک سے مسافر طیارے میں سوار ایک سعودی شہری میں اومی کرون کی تصدیق ہونے کے بعد سعودی عرب ان 21 سے زیادہ ممالک میں شامل ہوچکا ہے جہاں اومی کرون انفیکشن ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد سعودی عرب نے ملک میں کورونا کی اومی کرون قسم کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے ، اس وبائی مرض کی تحقیقات کے علاوہ صحت کے حوالے سے تسلیم شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کیس کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ، اس فرد کو کئی دوسرے لوگوں کے ساتھ تنہائی میں رکھا گیا ہے جن سے وہ رابطے میں تھے۔

سعودی وزارت صحت کی خصوصی طور پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ نئی قسم کے بارے میں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ، انہوں نے اس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ دنیا اور مملکت کے ماہرین صحت اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی مہلکیت کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم اس مرحلے پر روک تھام علاج سے بہتر ہے اور معیاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔
العلی نے ویکسینیشن پروگرام مکمل کرنے والے لوگوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور سفارش کی کہ جس بھی شخص کو دوسری ڈوز لگنے کے بعد 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے ، خاص طور پر 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لازمی لگوانی چاہیئے کیوں کہ تیسری خوراک کورونا کے خلاف تحفظ کی پیشکش کرتی ہے اور علامات کے ساتھ انفیکشن یا ہلکی بیماری کو روک سکتی ہے۔ انہوں نے نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وزارت سے منظور شدہ توکلنا ایپ کے ذریعے اپنی صحت کی حالت پر نظر رکھیں ، جہاں ضروری ہو خود کو الگ تھلگ رکھیں اور وبائی امراض کے آغاز میں لائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

39 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

41 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago