سراج درانی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب کی ٹیم نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ سراج درانی گرفتاری سے بچنے کے لیے چار گھنٹے سے زائد سے سپریم کورٹ کے اندر ہی موجود تھے۔
نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر سے نیب کی ٹیم نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سراج درانی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ درخواست کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی ۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ نیب کے سامنے گرفتاری دینے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نیب کے سامنے سرنڈر کیے بغیر ضمانت بعدگرفتاری کی درخواست کیسے سن سکتے ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا آغا سراج دورانی کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سراج دورانی کو تو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ ہم آپ کو خصوصی رعایت کیوں دیں ؟جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا اب نیا قانون آچکا ہے، نئے قانون میں ضمانت کا فورم طے کیا جا چکا ہے لیکن ایک ایشو ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے سراج درانی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آئے ہیں جس کے جواب میں وکیل نے کہا ہم نے آپ کے سامنے خود کو سرنڈر کر دیا ہے اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نہیں آپ نیب کے سامنے سرنڈر کریں۔ ہم نے پہلے بھی آپ کو رعایت دی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

9 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

15 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

24 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

29 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago