پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے ،ترجمان مسلم لیگ ن عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سب سے زیادہ تبدیلی سرکار کو بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ وزیر خوراک سے محروم اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومت کی پالیسیوں ٰپر سخت تنقید کی اور کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور پنجاب کا وزیر صنعت، وزیر خزانہ اور وزیر خوراک لاپتہ ہیں، عثمان بزدار اکیلے اپنے فرنٹ مین سنبھالیں یا لاپتہ وزراء کی وزارتیں؟اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 14فیصد شرح تک پہنچی ہے، 15ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا مزدور 14فیصد مہنگائی میں اضافے کو کیسے برداشت کرسکتا ہے؟ گھی، چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں، پھل سمیت تمام خوردنی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ قوم کے اربوں روپے عمران نیازی کے دوستوں کے قریب تر ہوچکے ہیں، نئے پاکستان میں غریب کنگال اور عمران نیازی کے دوست خوشحال ہو رہے ہیں، عمران خان چار بار اپنی مہنگائی ٹیم اورچار وزیر خزانہ تبدیل کرچکے ہیں ۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

14 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

38 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

51 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

58 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago