اندرون ملک پروازیں، سول ایوی ایشن نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 20 جولائی سے 31 اکتوبر تک نئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات جاری ہیں، اکتیس اکتوبر تک نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے، جو کہ ڈومیسٹک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیوٹ ایئر کرافٹ کے لیے ہیں۔ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اور رش سے بچنے کے لیے ایئر لائنز پروازوں کے اوقات کار پر عمل کریں۔سی اے اے

کے مطابق ایئر پورٹ پر ماسک کے ساتھ صرف ایک فرد کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا، ڈرائیور مسافر کو ڈومیسٹک ڈپارچر تک چھوڑ سکتا ہے، پروٹوکول پر پابندی ہوگی، ایئر پورٹ منیجرز ایئر پورٹ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے۔سی اے اے نوٹیفکیشن میں کاؤنٹرز پر سینیٹائزر رکھنے اور مسافروں کو بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ مسافر کو سینیٹائزر نہ مل سکا تو کیبن کریو ان کو فراہم کرے گا، مسافر کے پاس فیس ماسک نہیں ہوا تو بھی ایئر لائن انھیں ماسک دے گی۔مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے گا، سی اے اے نے ایئر کرافٹس میں کٹس، این 95 ماسک، گلوز اور دیگر اشیا رکھنے کی بھی ہدایت کی۔سی اے اے کے نوٹیفکیشن میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مسافروں کو پیکڈ کھانا دینے کی اجازت دے دی گئی ہے، پروازوں سے متعلق نئے ایس او پیز کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی پیکڈ اشیا دوران پرواز مسافروں کو پیش کی جا سکتی ہیں۔ مسافروں کے لیے سینیٹائزر کا بندوست ایئر لائن کے ذمہ ہوگا، دوران پرواز ماسک لازمی پہنا جائے گا، پرواز کے دوران مسافروں کی ماسک کے ساتھ تصاویر لی جائیں گی، یہ تصاویر سی اے اے کے متعلقہ سیکشن کے حوالے کی جائیں گی، مسافروں اور کیبن کریو کے موبائل نمبر اور تفصیلات کا ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ نئے احکامات 31 اکتوبر 2021 تک قابل عمل ہوں گے۔

Recent Posts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا…

3 mins ago

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 400روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24…

8 mins ago

سعودی فرماں روا کا اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی…

15 mins ago

وزیراعلیٰ کی دھمکیاں، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے ہوگیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے لالا کلے کے رہائشی عبدالصمد خان بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ…

23 mins ago

6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی ممکنہ تخریب…

36 mins ago

استعفیٰ مانگنے والے بہت سے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں، شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے…

56 mins ago