سیالکوٹ واقعے میں ملوث 50 ملزم گرفتار، قرار واقعی سزا ملے گی، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے، 50 افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہو گی۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیرملکی منیجر کو تشدد کا نشانہ بنااور اس کے بعد زندہ جلادیا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ وزیر آباد روڈ پر واقعہ پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے منیجر کو ملازمین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے بعد اس کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کردی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

37 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

43 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

54 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago