ماں جیسی عظیم ہستی پر ناخلف بیٹے کا تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد، انتہائی دکھی کر دینے والا واقعہ

 

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پیسے نہ ملنے پر ماں پر تھپڑ، مکوں اورلاتوں سے تشدد کرنے کرنے والا ناخلف بیٹا پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود بہاری کالونی میں بدبخت بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر ماں پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا، جب کہ پولیس نے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ مسماتہ نورین بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاوند روزگار کے لیے بیرون ملک ہے، اور میرے تین بیٹے ہیں، منجھلا بیٹاعلی میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے اور

پیسے مانگتا ہے، پیسے نہ دینے پر گھر کی چیزیں توڑ دینا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا اس کا روز کا معمول ہے، آج پھر اس نے ہنگامہ کیا اور مجھے تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مارا پیٹا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔نورین بی بی کے مطابق اس کے بڑے بیٹے نے اس کی جان چھڑائی ہے، مجھے علی سے جان کا خطرہ ہے، میرے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ناخلف بیٹے کی اپنی والدہ پر تشدد کی شکایت سامنے آئی جس پر تھانہ صادق آباد پولیس نے متاثرہ خاتون سے خود رابطہ کیا اور خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے والدہ پر تشدد جیسے شرمناک فعل میں ملوث ملزم علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایس پی راول ڈویژن ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد نا قابل تصور اور افسوس ناک اقدام ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

4 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

4 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

4 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

4 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

5 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

5 hours ago