فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر بات کرنے سے قبل لوگ اپنا گھر دیکھ لیں، فضا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی خبریں وائرل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے قبل اپنا گھر دیکھ لیں۔

کچھ دن قبل خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کرلی اور انہوں نے دوسری شادی کو کافی عرصے سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

دوسری شادی کی افواہوں پر فہد مصطفیٰ نے کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم اب اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے ان کی شادی سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ان کےبھائیوں جیسے ہیں، وہ ایک ساتھ ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں کی، اس بات پر بحث کرنے والوں کو پہلے اپنا گھر اور زندگی دیکھنی چاہیے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر باتیں پھیلانے سے قبل اپنے گھر، بیڈ روم، اپنی صحت، خاندان اور دوستوں کو دیکھ لیں، اپنے معاملات سیدھے کریں۔

فضا علی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت پر خیال رکھیں، بالوں کو کلر کروائیں، دانت صاف کروائیں اور انہوں نے جن افراد سے قرضہ لیا ہے، انہیں واپس کریں۔

ان کے مطابق فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں کی، انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے یا ان کے ساتھ رہتے ہیں، لوگ اس موضوع پر بات کرنا بند کریں۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر افواہیں نہ پھیلائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں، اپنے گھر اور معاملات پر توجہ دیں۔

Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل

WhatsApp
Get Alert