وزیراعظم نے اسموگ کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ایکشن پلان پر ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یوروفائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ایکشن پلان پر ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یوروفائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔
مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچنے والے پولیو ورکرز قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے، ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

34 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago