گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد

کراچی (قدرت روزنامہ) گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد، نماز عید کے ایک ہی جگہ ایک سے زائد اجتماعات الگ الگ اوقات میں رکھنے اور نماز عید کا خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے عید الاضحٰی کے لئے ضروری گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید کے ایک ہی جگہ ایک سے زائد اجتماعات الگ الگ اوقات میں رکھے جائیں تاکہ کسی بھی جگہ نماز عید کے موقع پر نمازیوں کا بہت زیادہ ہجوم اکٹھا نہ ہو، آئمہ کرام نماز عید کا خطبہ مختصر رکھیں تاکہ نماز عید کے اجتماعات میں لوگوں کی موجودگی مختصر مدت کے لئے ہو، نماز عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے جو نماز عید گاہوں میں آئیں انہیں تھرمل اسکینر سے گزارا جائے۔

نماز عید کے اجتماعات میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں کہ بیمار بوڑھے اور بچے عید گاہوں میں نہ آئیں۔تمام نمازی لازمی طور پر فیس ماسک ضروراستعمال کریں۔عید گاہوں اور مساجد میں نمازیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے لئے زیادہ راستے رکھے جائیں تاکہ کہیں بھی ہجوم نہ لگے جس سے کرونا وائرس کی منتقلی کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
نماز عید میں شریک ہونے والے وضو گھر سے کرکے آئیں اور اپنے ہمراہ جائے نماز بھی لائیں۔اس موقع پر مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔نماز عید سے قبل اور اس کے بعد لوگ غیر ضروری طور پر کسی بھی مقام پر کھڑے نہ رہیں بلکہ فوری طور پر منتشر ہونے کی کوشش کریں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے کہ رہائشی احاطوں اور گھروں میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

Recent Posts

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

10 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

32 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

53 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

1 hour ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

1 hour ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

1 hour ago