حکومت ای وی ایم کو بھول جائے،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ای وی ایم کو بھول جائے،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے، معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ 6 ارب ڈالر زکے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتیں چوکوں چوراہوں میں نہیں ہوتیں، نمبرز پورے ہوں تو پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی پیشرفت کریں گے،استعفوں پر ہمارا موقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر

ہوگا،لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین چھ دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا، ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا آج اس کی رپورٹ پیش کی گئی جو حوصلہ افزا ہے،ساٹھ فیصد کارکردگی کی رپورٹ ہے،ان علاقوں پر فوکس کر رہے جہاں سے (ن)لیگ کو نکال کر کسی اور جماعت کے لوگوں کو پٹے پہنائے گئے،پچیس دسمبر کو تنظیم سازی مکمل ہوجائے گی،علما ء ونگ کو بھی مکمل کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جن حالات کا سامنا ہے اس کا حل ہے یہ ہے کہ فوری شفاف الیکشن کروائے جائیں،آج حکومت کسی سطح پر نظر نہیں آرہی،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی فس میں ٹاؤٹ بیٹھے ہیں،ایسی کرپشن گزشتہ چوہتر سالوں میں نہیں دیکھی جو آج حکومت کر رہی ہے،پورا صوبہ چوروں،ڈاکوؤں کے حوالے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے ولا نہیں، معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ چھ ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے، ایک سازش کے تحت ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا،اسٹیٹ بنک سے لے کر ساری معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول دو سو روپے لیٹر پہنچے گا تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا، (ن) لیگ کے دور میں ایمر جنسی میں ادویات مفت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس انتقام اور گھٹیا گفتگو کے سوا کچھ نہیں، یہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ای وی ایم کو بھول جائیں،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے،ہم ای وی ایم کی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے محبت ہے، وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،شفاف الیکشن (ن)لیگ کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے،اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے لوگ نتائج کو تسلیم کریں گے جس سے ملک کسی بھی تباہی کا شکار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں پر ہمارا موقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی اے ٹی ایمزنے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے،ہمارا یہ مطالبہ ہے عمران خان استعفیٰ دیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کی نظر میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ہم آئین اور قانون کے تحت چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے لئے ہم نے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی نہ ہم اس سلسلہ میں ہونے والے کسی اجلاس میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی مشترکہ اجلاس میں جانے کے لئے تیا رنہیں تھے لیکن پھر فون آگیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کی باتوں سے لگتا ہے کہ جب وہ ایسی باتیں کرتے ہیں تو ان کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بابے رحمتے کو کاؤنٹر کرنے لئے مریم نواز کی خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ پنجاب میں عدم اعتماد پر دلچسپی رکھتی،اگر نمبر زمیسر ہوتو (ن)لیگ پنجاب اور وفاق میں تبدیلی لانے کے لئے پیشرفت کے لئے تیار ہے لیکن ایسی باتیں چوکوں،چوراہوں میں نہیں ہوتیں، اس کی راز داری سے تیاری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں دخل اندازی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ این اے ایک سو تینتیس میں (ن) مطمئن ہے، انشااللہ ہم کامیاب ہوں گے،جس ویڈیو کو (ن) لیگ کے ساتھ جوڑا گیا ہے وہ ہماری نہیں ہے۔قبل ازیں قبل جھنگ این اے 114سے علیشہ افتخار بلوچاور این اے 116سے آصف معاویہ اور سید علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں مفتی انتخاب احمد کوعلما ء ونگ پنجاب کا صدر اور حافظ امجد کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر کیا گیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago