سرگودھا،شوہر کو قتل کر کے نعش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کا مقدمہ ،بیوی اور آشناء کو سزائے موت،14 سال قید سخت ،20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
پراسرار قتل کی واردات میں پولیس نے شک ہونے پر حناء کو حراست میں لیکر تفتیش کی قتل بے نقاب ہوا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقدمہ قتل کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا . جس کا ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کی دفعہ 302 میں ملزمہ حنا بی بی اور اس کے ساتھی ملزم دلاور کو سزائے موت،نعش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کی دفعہ 201 میں 14 سال قید سخت کی سزا اور دونوں ملزمان کو 20 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کی سزاؤں کا حکم دیا . عدالتی فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو پولیس کی بھاری نفری میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا . . .