ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی

لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف سردارغلام عباس نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار غلام عباس نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد کیا۔ کنرل الیکشن 2018ء میں سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا جبکہ ان کے بھتیجے سردار آفتاب اکبر موجودہ وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ یاد رہے کہ سردار غلام عباس نے 1985ء میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں سردار غلام عباس 1997ء میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق کا حصہ بن گئے تھے۔ وہ 2 مرتبہ ضلعی ناظم بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

10 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

22 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

32 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

2 hours ago