این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں . این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں، مخصوص عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے .

این سی او سی کا اپنی گائیڈ لائنز میں مزید کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی . این سی او سی کے مطابق بوسٹر شاٹ پہلی ویکسینیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد لگے گا . این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بوسٹر ویکسین کے شاٹ سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے، بوسٹر ویکسین کی خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا پہلی ویکسین سے مختلف بھی ہوسکتی ہے . این سی او سی کے مطابق بوسٹر لگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے . . .

متعلقہ خبریں