ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا اور مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے میں 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے مہنگی ہوئی ،دال ماش 5 روپے 62 پیسے فی کلو ،دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیف ایک روپے 30پیسے فی کلو، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا جبکہ حالیہ ہفتے

11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،پیاز 3 روپے 25 پیسے فی کلو، برائلر مرغی کی قیمت میں 19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی ،ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے ،حالیہ ہفتے انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن، آلو 4پیسے فی کلو سستے ہوئے ۔آٹے کا 20کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے سستا ہوا ،حالیہ ہفتے 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کی کمی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 min ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

27 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago