سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے آغا سراج درانی کے 2 دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی کے وارنٹِ گرفتاری ہیں، انہیں پہلی دستیاب پرواز سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔جج محمد بشیر نے آغا سراج درانی سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ انہیں کہیں کہ مجھے جلدی کراچی بھجوا دیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے آغا سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پیر کو آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر دیں گے۔آغا سراج درانی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد سے گرفتار ہونے کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز گرفتاری دی، 2 دن کا راہداری ریمانڈ ہوا ہے۔
ایک صحافی نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے سوال کیا کہ آغا صاحب! آپ کراچی میں کیوں گرفتار نہیں ہوتے؟ ہمیشہ اسلام آباد سے ہوتے ہیں؟جس پر آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ پہلے بھی گرفتار ہو کر یہاں پیش ہوئے تھے؟آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ یہ اب سے تو نہیں ہو رہا، ہمارے ساتھ 30 سال سے یہی سلوک ہو رہا ہے، 2 سال سے تو کیس چل رہا ہے، پھر ٹرائل کورٹ جائیں گے۔واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر سے نیب نے گرفتار کیا تھا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آغا سراج درانی کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago