این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

لاہور(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے . اس رابطے کے دوران جماعت الصالحین بھی شریک تھی .

پاکستان پیپلز پارٹی نے سنی اتحاد کونسل اور جماعت الصالحین کی قیادت سے این اے 133کے الیکشن میں اپنے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی . قیادت نے مرکزی و صوبائی عہدیداران سے مشاورت کے بعد این اے 133میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا . سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت الصالحین کے صدر پیر خالد سلطان نے صوبائی و ضلعی رہنمائوں اورکارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 5دسمبر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے بھرپور تعاون کریں اورہر کارکن کے ووٹ کو یقینی بنائیں . . .

متعلقہ خبریں