سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی
اس سلسلے کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا میں برفباری کا امکان ہے . پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ اسلام آباد،شمالی پنجاب، جہلم، لاہور ، کوئٹہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں رات میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ اور اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے . یہاں واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے ساتھ ساتھ دھند نے صورتحال کو مزید سنگین کردیاجس کی وجہ سے شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا ہے . قبل ازیں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی . محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کے دوران معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی . محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں . اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے . اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے . ملک بھرمیں طویل خشک موسم کے بعد آخر کار بارش اور برفباری کی نوید آ گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے . بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ڑوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے . ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان ، کوہاٹ ،اٹک ، چکوال، جہلم ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ میں کمی آئے گی جبکہ پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے . وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے . خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے . . .