راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں سی پیک کے اسٹریٹجک تعاون کیلئے خطرہ ہیں، یہ دشمن قوتیں ہمارے عزم کو چیلنج کررہی ہیں، ہمیں تمام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چین کے سفیر نونگ رونگ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، داسو بس واقعے اورباہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے داسو بس واقعے کے تناظر میں چین کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا، آرمی چیف نے بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک آزمودہ دوست کے ساتھ برادرانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کا یقین دلایا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم امن کیلئے کام کرتے ہیں، ہمیں تمام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے، بالخصوص وہ دشمن قوتیں جو سی پیک کے لیے اسٹریٹجک تعاون کیلئے خطرہ ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ دشمن قوتیں ہمارے عزم کو چیلنج کررہی ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…