شوبز کی دنیا میں کترینہ کیف کی شادی مذاق بن گئی

(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈین ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کا کہنا ہے جس طرح کترینہ کیف کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہے ، مجھے تو لگتا ہے کہ کل کو یہ خبر بھی آجائے گی کہ وکی کوشل کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں ، اس حوالے سے آئے روز نت نئی خبریں اور شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

بالی ووڈ جوڑے نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ مہمانوں کے لیے بک کروایا اور گزشتہ روز ہی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ بھی بلائی گئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے اطراف میں دکھائی دینے والے ڈرون کیمرے کو شوٹ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب میڈیا پر آئے روز خبروں کے حوالے سے شوبز ستاروں نے بھارتی میڈیا اور کترینہ کی شادی کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ، چند روز قبل سلمان خان کے والد سلیم خان بھی کترینہ کیف کی شادی کو لے کر میڈیا پر برس پڑے تھے جب کہ اداکار وکی کوشل کی بہن نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا تاہم اب دیگر فنکار بھی ان خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔

بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بننے والی فنکار جوڑی سگھندا مشرا اور ان کے شوہر ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوٹ کی جس میں وہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

’’ کترینہ کی شادی میں وکی کوشل کا داخلہ بند ہوگا‘‘

ویڈیو میں سگھندا مشرا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں، آپ کترینہ کی شادی میں جائیں گے جس پر وہ کہتے ہیں جب بلایا ہی نہیں تو کیسے جاؤں گا اور ویسے بھی جس طرح آئے روز پابندی کی خبریں سامنے آرہی ہیں ، مجھے تو لگتا ہے کہ کل کو یہ خبر بھی آجائے گی کہ کترینہ کیف کی شادی میں وکی کوشل کے داخلے پر پابندی لگ گئی ہے۔

ادھر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق معروف انٹرنیشنل میگزین کو فروخت کردیے ہیں۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

6 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

16 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

22 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

32 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago