یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں آجائے گی، 18 لوگوں کے پاس موبائل فون اور10 کروڑ کے پاس براڈبینڈ ہے، میڈ اِن پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے۔ اے آروائی کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے فائیوجی ٹیکنالوجی پاکستان میں فراہمی سے متعلق اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی پاکستان میں آجائے گا، پاکستان میں18 کروڑ ‏لوگوں کے پاس موبائل فون آچکا ہے، جبکہ10 کروڑ لوگ براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں۔‏60 اور 70 کی دہائی کی غلطیاں اب سامنے آرہی ہیں، ترقی سب سے اہم ترجیح ہے۔

ہمارا مقصد میڈ اِن پاکستان ہے، میڈ ان پاکستان کی برانڈنگ کو دنیا بھر میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔پاکستان کی آئی ٹی درآمدات میں24 فیصد اضافہ ہوا ہے، اگلے سال کیلئے درآمدات کا ہدف 3.60 بلین ڈالر ہے۔ یاد رہے 09 اکتوبر2021ء کو سندھ ہائیکورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکسین کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔عدالت نے فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکسین کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دراخوستگزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔ عدالت نے درخواستگزار 25 ہزار روپے ہائیکورٹ کلینک فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا فوائد حاصل کررہی۔ درخواستگزار نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے نقصان سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔جس ٹیکنالوجی سے دنیا فائدہ اٹھا رہی وہ کیسے نقصان دے ہوسکتی ہی درخواستگزار کا صرف اس بات پر زور تھا کہ یہ ٹیکنالوجی غیرقانونی اور مضرصحت ہے۔

درخواست کے ساتھ منسلک ایک دستاویز ایسی ہے جو اسکے موقف کی نفی کرتی ہے۔ کرونا ویکیسن سے متعلق بھی درخواستگزار شاید باخبر نہیں ہیں۔ دنیا گزشتہ دو سالوں سے اس خطرناک مرض سے دوچار ہے۔ ایسی بیماری کا دنیا کو کوئی تجربہ نہیں رہا ہے۔کرونا ویکسینیشن بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لئے۔ ویکیسن سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ ان اقدامات کے سامنے کسی ایک کی خواہش کو روکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔ درخواستگزار نے فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکیسن پر پابندی لگانے کی استدعا کی تھی۔ درخواست امیر جہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago